Breaking News
Home / تازہ ترین (page 30)

تازہ ترین

تاج محل کے ارد گرد پارکنگ تاریخی ورثہ کے لئے خطرناک۔ چار ہفتہ میں پارکنگ منہدم کرنے کا فرمان۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ یوپی حکومت پر بر ہم

نئی دہلی (ہرپل نیوز، ایجنسی)25 اکتوبر۔ سپریم کورٹ نے تاج محل کے ارد گرد بننے والی پارکنگ کو ہٹانے کا آج اتر پردیش کی حکومت کو حکم دیا۔ جسٹس مدن بی لوكر اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے تاج محل کے ارد گرد پارکنگ کو اس تاریخی ورثہ کے لئے …

مزید »

سنگھ پریوار پر بر ہم مایاوتی کی تبدیلئ مذہب کی دھمکی۔ بی جے پی اورآر ایس ایس سدھر جائیں ورنہ امبیڈکر کاراستہ اختیارکریں گی

اعظم گڑھ(ہرپل نیوز، ایجنسی)25 اکتوبر۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو دلت اور اقلیت مخالف قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک کی ذات پات سے متعلق سوچ میں تبدیلی نہیں آئی تو وہ ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کی طرح بدھ مذہب …

مزید »

آٹھ نومبر کو نوٹ بندی کی پہلی برسی پر اپوزیشن کی حکومت کوگھیرنے تیاری۔’یوم سیاہ‘منانے کا فیصلہ

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)25اکتوبر۔  گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی کے تحت متحدہ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندي کے اعلان کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر آٹھ نومبر کو ملک بھر میں 'یوم سیاہ ' منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں …

مزید »

ہند،افغانستان کے بیچ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھا نے کا معاہدہ

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)25 اکتوبر۔ ہندستان اور افغانستان نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط بنانے نیز دہشت گردی کو ختم کرکے اقتصادی اور ترقی سے متعلق تعاون کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی تاکہ علاقائی امن و سلامتی اور استحکام قائم ہوسکے ۔ وزیر اعظم نریندر …

مزید »

گجرات میں سیاسی گھمسان تیز ۔بی جے پی کو کرارا جھٹکا،نکھل سوانی نے خرید وفروخت کا الزام لگا کر پارٹی کو کہا ٹاٹا بائی بائی

احمد آباد(ہرپل نیوز، ایجنسی)24 اکتوبر۔ گجرات اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے پاٹیدار معاشرے کی جانب سے بی جے پی کو دو جھٹکے لگے ہیں، جس سے پارٹی بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے نکھل سوانی نے پارٹی پر خرید وفروخت کا …

مزید »

مولانا انظرشاہ کی گرفتاری پرآسمان سر پراٹھانے والا میڈیارہائی کی خبر کیوں نہیں چلاتا؟مولاناارشد مدنی کاسوال۔میڈیاپرجانب داری برتنے کاالزام

نئی دہلی۔ (ہرپل نیوز، ایجنسی)24 اکتوبر۔’’ ہندوستان کے مسلمان نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کے حامی یہ بات اب خود ملک کی عدالتوں میں ثابت ہو رہی ہے ۔ ہمیں اپنے نظام عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود عدالتیں انصاف …

مزید »

سینما گھروں میں قومی ترانے کے لئے کھڑے ہونا لازمی نہیں:سپریم کورٹ کاسخت موقف۔ قومی ترانہ کےمعاملہ میں واضح پالیسی بنانے مرکزی حکومت کو عدالت کامشورہ

نئی دہلی۔(ہرپل نیوز،ایجنسی)24 اکتوبر۔حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے لوگوں کو سینما گھروںمیں قومی ترانے کے وقت کھڑے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ وضاحت سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے ایک فیصلے میں کی ااور مرکز کو تلقین کی کہ تھیٹروں میں قومی ترانے سے متعلق وہ …

مزید »

مخالفین کی لاکھ کوششوں کےباوجود ٹیپو جینتی منائی جائے گی۔منگلورمیں سدارامیا کااظہار عزم ۔سنگھ پریوارپردیش کی تقسیم کالگایاالزام۔فرقہ پرستوں کو اقتدارسے دوررکھنےعوام سے اپیل

منگلورو ،( ہرپل نیوز)23؍اکتوبر ۔ بھگوا پارٹیوں کی جانب سے ٹیپو جینتی کی مخالفت میں آ رہی شدت کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بھی اسے منانے کا پور ا تہیہ کر لیا ہے ۔ منگلورو کے بی سی روڈ میں کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے احاطے …

مزید »

جھارکھنڈ میں بھوک سے مرنے والی بچی کی ماں پر گاوں والوں کا قہر۔ گاؤں کو بدنا کر نے کی پاداش میں زدو کوب کرنے کی بھی خبر

رانچی( ہرپل نیوز،ایجنسی)22 اکتوبر۔ جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع میں جل ڈیگا ڈویزن میں واقع کاری ماٹی گاوں میں بھوک سے دم توڑ والی 11 سالہ سنتوشی کمار کی ماں کوئلا دیوی اور ان کا اہل خانہ اپنے گھر میں کافی خوفزدہ ہے۔ جمعہ کی شام سنتوشی کمار کے اہل خانہ کو …

مزید »

اکھاڑہ پریشد کے مہنت نریندرگری کا بھونڈا مذاق۔ کہا ایودھیا میں کوئی بابری مسجد نہیں تھی، جو گرایا وہ محض ایک ڈھانچہ تھا۔

الہ آباد(ہر پل نیوز،ایجنسی)22 اکتوبر۔جیسے جیسے کچھ ریاستوں کے انتخابات نزدیک آ رہے ہیں، بی جے پی خواہ براہ راست طور پر رام جنم بھومی -بابری مسجد معاملہ کو نہ اٹھا رہی ہو لیکن اس کو دوسرے پلیٹ فارم سے گرما رہی ہے۔اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد اپنے سابقہ موقف سے …

مزید »