Home / اہم ترین / آج تک کے صحافی کی نوکری سے چھٹی۔ مودی کے خلاف ٹویٹ کرنے پر ناراض ہوکر کمپنی نے کیا اقدام

آج تک کے صحافی کی نوکری سے چھٹی۔ مودی کے خلاف ٹویٹ کرنے پر ناراض ہوکر کمپنی نے کیا اقدام

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 20؍جولائی:۔ انڈیا ٹوڈے گروپ میں آنے والے آج تک کے ایک صحافی کو نریندر مودی پر ٹوئٹ کرنے کی وجہہ سے برطرف کردیاگیاہے۔

شیام میرا سنگھ وہ فرد جو سوالات کے گھیرے میں ہے‘ نے مودی کوایک”بے شرم وزیراعظم“ قراردیاتھااور کہاکہ جو لوگ مودی کا احترام کرنے کا استفسار کررہے ہیں وہ پہلے ان سے کہاکہ وہ اس ائینی عہدے کا احترام کریں جو ان کے پاس ہے۔

ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے پیر کے روز سنگھ نے کمپنی اور ان کے درمیان میں ہوئی بات چیت‘ جس کی وجہہ سے انہیں اپنی نوکری گنوانی پڑی وہ مخصوص ٹوئٹس کے اسکرین شارٹس بھی پوسٹ کئے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”وزیراعظم مودی پر یہ دو ٹوئٹس لکھنے کی وجہہ سے (انڈیاٹوڈے گروپس) کے آج تک چیانل سے مجھے نکال دیاگیاہے“۔

برطرفی کے بعد دوبارہ بحالی پرکی خواہش کے عدم اظہار کے ساتھ سنگھ نے مزیدکہاکہ ”میں باربار اور دوبارہ یہی دہرانا چاہتاہوں ’جی ہاں!مودی ایک بے شرم وزیراعظم ہیں‘۔“

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ کسی صحافی کو مودی یا موجودہ حکومت کے خلاف بولنے کی سزا ملی ہے۔

ملک بھر میں ان میں سے کئی صحافیوں کو وزیراعظم پر منفی تبصرے پوسٹ کرنے کی وجہہ سے ان کی تنظیم کے اندر کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NwE5n

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.