Home / اہم ترین / آرمینیا کے میزائل حملے میں آذربائیجان کے 21 شہری ہلاک ‘70 زخمی

آرمینیا کے میزائل حملے میں آذربائیجان کے 21 شہری ہلاک ‘70 زخمی

باکو(ایجنسی)30 اکتوبر: آذربائیجان نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ بردہ ضلع میں آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق،ملک کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ ایک گنجان آباد علاقے میں ہوا جہاں کاروباری سہولیات واقع ہیں۔ آرمینیائی وزارت دفاع کے ترجمان شوشان اسٹیپین نے تاہم اس الزام کی تردید کی ہے کہ ان کے ملک نے بردہ پرحملہ کیا تھا۔آرمینیائی خبر رساں آرمین پریس نے اطلاع دی ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے بدھ کے روز ناگورنو-کاراباخ علاقے میں اسٹیفن کریٹ اور شوشی شہر پر بمباری کی جس سے متعدد شہری ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل،امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے منگل کے روز آزربائیجان اور آرمینیا کے اعلی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ ناگورنو-کرباخ خطے کے بارے میں جنگ بندی پر عمل کریں،جس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔امریکی ثالثی کے بعد،دونوں ممالک پیر کے روز انسان دوست جنگ بندی سے متعلق ایک معاہدے پر پہنچے،جس کے فوراً بعد ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KZ3gg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.