Home / اہم ترین / آسٹریا کے ویانا شہر میں مسلح حملہ آوروں کی چھ مقامات پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

آسٹریا کے ویانا شہر میں مسلح حملہ آوروں کی چھ مقامات پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

ویانا(ہرپل  نیوز؍ایجنسی)3؍نومبر: آسٹریا کی راجدھانی ویانا میں مسلح حملہ آوروں کی متعدد مقانات پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مرکزی ویانا میں اس وقت پیش آیا جب متعدد مسلح حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ آسٹریا کے وزیر داخلہ کے مطابق حملہ آوروں نے چھ مقامات کو نشانہ بنایا جو یہودی عبادت گاہ سے انتہائی قریب ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آسٹریا کے چانسلر سیباسٹیئن کرز نے اسے ایک ’قابل مذمت دہشت گرد حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح حملہ آوروں میں سے کم از کم ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک اور حملہ آور کی تاحال تلاش جاری ہے۔

ویانا کے میئر مائیکل لدویگ کے مطابق ایک شہری کی ہلاکت فائرنگ کے مقام کے قریب ہوئی جبکہ ایک خاتون اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگئیں۔ دوسری جانب ویانا کے میئر نے او آر ایف کو بتایا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا شہری بھی دم توڑ گیا ہے۔

وزیر داخلہ کارل نیہیمر نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شہر کے مرکز سے دور رہے ہیں۔ کارل نیہیمر نے آغاز میں کہا تھا کہ اس حملے میں ’کئی‘ افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم بعد میں ایک عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شہری اور ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوا ہے۔ او آر ایف سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’حملہ آوروں کے پاس آٹومیٹک اسلحہ موجود تھا اور تیاری کے ساتھ آئے تھے۔‘

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QRoGh

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.