Home / اہم ترین / آنے والے پانچ برسوں میں ملک کو دلانا ہے صحیح مقام: مودی کی اپیل

آنے والے پانچ برسوں میں ملک کو دلانا ہے صحیح مقام: مودی کی اپیل

احمد آباد(ہرپل نیوز، ایجنسی)27مئی : لوک سبھا الیکشن 2019 میں دھماکہ دارجیت درج کرنےکےبعد وزیراعظم نریندرمودی اتوارکواپنے آبائی ریاست گجرات پہنچے۔ احمد آباد میں انہوں نےعوامی جلسےکوبھی خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نےکہا کہ اب آنے والے پانچ سال میں ہندوستان کودنیا میں اس کی صحیح جگہ پرلانا ہے۔انہوں نےکہا کہ آنے والے پانچ سال اس ملک کےلئےکافی ضروری ہوں گے۔ اس دوران لوک سبھا الیکشن میں جیت درج کرنے سے متعلق انہوں نےکہا کہ وہ اس بات کو لے کرکہا کہ انہیں پوری طرح سے اطمینان تھا کہ ہم الیکشن میں بڑی جیت حاصل کریں گے۔نریندرمودی نےکہا کہ الیکشن کا چھٹا مرحلہ پورا ہوتے ہی میں نےکہا تھا کہ ہمیں 300 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، لیکن اس دوران کچھ لوگوں نے میرا مذاق اڑایا تھا۔ عوام نےبتا دیا تھا کہ انہیں ایک طاقتورحکومت چاہئے۔ اس مینڈیٹ کے ساتھ ہی بڑی ذمہ داری بھی ملی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اس جیت کا نشہ ہم اپنے اوپرنہ چڑھنے دیں اورملک کےلئےکام کریں۔
ختم کرنی ہے عام لوگوں کی پریشانیاں:نریندرمودی نے کہا کہ آنے والے پانچ سال میں عام لوگوں سے منسلک مدعوں پرکام کیا جائے گا۔ ان کی ایک ایک پریشانی ختم کی جائےگی۔ ان پانچ سالوں میں ملک کی چوطرفہ ترقی کرنی ہے، اس کےلئے ضروری ہے کہ ملک کےعوام کوہی آگے لایا جائے۔ یہ پانچ سال عوامی شراکت اورلوگوں کی بیداری کووقف رہیں گے۔ مودی نےکہا کہ بی جے پی کوالیکشن کے دوران صرف ملک کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا سے حمایت ملی۔
سورت حادثہ کا دکھ:وزیراعظم نےاس دوران سورت آتشزدگی سانحہ کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نےکہا کہ یہ ایک مایوس کن حادثہ تھا، ہم الفاظ میں اپنے دکھ کوبیان نہیں کرسکتے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت ایسے حادثوں کولےکرکافی سختی برت رہی ہے۔ آنے والے وقت میں ایسا کچھ نہ ہو، اس کے لئےکام کیا جارہا ہے۔
ماں سے لیا آشیرواد:گجرات سفرکے دوران وزیراعظم اپنی ماں ہیرا بین سے بھی ملنے پہنچے۔ اس دوران انہوں نےماں کا آشیرواد لیا اور کچھ دیران کے ساتھ بیٹھ کربات چیت کی۔ اس دوران ان کے کئی رشتے داربھی ان سے ملنےکے لئے پہنچےتھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1jwEY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.