Home / اہم ترین / اب شمشان گھاٹ سے آئی شرمناک خبر۔ انتم سنسکار کے لئے طلب کی گئی رشوت۔ یہاں پیش آیا معاملہ

اب شمشان گھاٹ سے آئی شرمناک خبر۔ انتم سنسکار کے لئے طلب کی گئی رشوت۔ یہاں پیش آیا معاملہ

اد ے پور :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)30؍اپریل: راجستھان کے ادے پور میں کورونا مریضوں کی آخری رسومات سے قبل رشوت وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کرونا دور میں جب انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں ، اس وقت میں بھی شمشان میں بھی پریشان لوگوں سے رشوت وصولی کی جارہی ہے ۔اطلاع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (اے ڈی جے) کلدیپ ستر کار نے لیگل سروسز اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ شہر کے 4 شمشان گھاٹوں کا معائنہ کیا۔

اے ڈی جے نے بتایا کہ جمعرات کے روز وہ خودایک متأثرہ خاندان کی شکل میں سیکٹر3 شمشان پہنچے، یہاں میونسپل کارپوریشن کا کوئی ملازم یا چوکیدار نہیں تھا۔ اس کے بعد کچھ نوجوان ان کے قریب پہنچے۔ راجیش گورانہ نامی نوجوان نے 15 ہزار روپے میں کرونا سے مرنے والے کی انتم سنسکار کرنے کی بات کی ، اے ڈی جے نے آخری رسومات ادا کرنے کی رقم کم کرنے کو کہا ، لیکن راجیش راضی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نارمل لاش ہوتی ،تو وہ انتم سنسکار3 ہزار روپے میں ادا کردیتا ، لیکن فوت شدہ شخص کرونا سے مرا ہے ، اسے لئے زیادہ پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔

راجیش کے مطابق لکڑی کے اخراجات بھی اہل خانہ کو دینے ہوںگے۔ 15 ہزار روپے میں ہم صرف لاش ایمبولینس سے نکالیں کر آخری رسومات ادا کریں گے ۔اس کے بعد ، اے ڈی جے سوینا نامی شمشان پہنچے ، یہاں انہوں نے کورونا کی موت پر آخری رسومات ادا کرنے کی بات کی۔ وہاں موجود شخص نے 2100 روپے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم 4 نسلوں سے اس گھاٹ میں آخری رسومات کے کام سے وابستہ ہیں ۔

جب اے ڈی جے کلدیپ نے کارڈ اس کے گلے میں لٹکا ہوا دیکھا توپتہ چلا کہ وہ انڈین آئل کا ملازم ہے ، جو شمشان گھاٹ آنے والے لوگوں سے رنگداری وصول کر رہا تھا۔اے ڈی جے کلدیپ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ادے پور سپرنٹنڈنٹ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کو خط لکھ کر کارروائی کرنے کا کہا ہے۔

دراصل ادے پور میونسپل کارپوریشن نے لاشوں کی آخری رسومات اداکرنے کے سلسلے میں رنگدار ی کی شکایت ملنے کے بعد 5 ملازمین کو شہر کے اشوک نگرشمشان گھاٹ میں تعینات کیا تھا۔ ان کا کام میت کے لواحقین کی مدد سے آخری رسومات کی ادائیگی میں رنگداری پر قدغن لگاناتھا۔ مہاپو َر پارس سنگھوی کے مطابق شہر کے کسی بھی شمشان گھاٹ میں لاپروائی پر میونسپل عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rKBXq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.