Home / اہم ترین / اب نیم فوجی دستوں میں بڑھ رہا ہے کورونا ۔ ایک‌دن میں سامنے آئے 687 کیسز

اب نیم فوجی دستوں میں بڑھ رہا ہے کورونا ۔ ایک‌دن میں سامنے آئے 687 کیسز

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)6؍مئی: کورونا نے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر پہلی کے مقابلے میں زیادہ مہلک ثابت ہورہی ہے۔ عام وخاص ہرکوئی کورونا کا شکار ہے۔ ملک کے نیم فوجی دستوں میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نیم فوجی دستوں میں کورونا کے 687 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

معلومات کے مطابق سب سے زیادہ بی ایس ایف میں کورونا کے 198 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سی آر پی ایف میں 181 ، سی آئی ایس ایف میں 171 ، ایس ایس بی میں 101 ، آئی ٹی بی پی میں 28 ، این ڈی آر ایف میں 06 اور این ایس جی میں 02 کیسز درج ہوئے ہیں۔

نیم فوجی دستے میں کورونا کے کل فعال کیسز8،145 ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک 248 فوجی کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ جمعرات 6 مئی 2021 کو ملک میں اب تک سب سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

اب تک گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 412262 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران 3980 اموات ہوچکی ہیں۔ اموات کی تعداد بھی اب تک کی سب سے نمایاں تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 21077410 ہوگئی ہے۔ اور اموات کی مجموعی تعداد 230168 ہوگئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/o3FRf

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.