Home / اہم ترین / اتراکھنڈ میں بادل پھٹ جانے سے متعدد عمارتیں گر گئیں

اتراکھنڈ میں بادل پھٹ جانے سے متعدد عمارتیں گر گئیں

دہرہ دون:(ہرپل نیوز/ایجنسی)12/مئی ۔:اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال ضلع کے تحت بھاگیرتھی اور الک نندا ندی کے سنگم کی جگہ دیوپریاگ کے اونچائی والے علاقہ میں منگل کی شام بادل پھٹ جانے کی وجہ سے کئی دکانیں اور مکان بیٹھ گئے۔کووڈ کرفیو کی وجہ سے اب تک کسی انسانی اور جانوروں کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

وزیراعلی نے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کے لئے کہا ہے۔دیو پریاگ کے تھانہ انچارج مہیپال سنگھ نے بتایا کہ شام کو تقریباً چھ بجے کے آس پاس دیش رتھ پہاڑی علاقہ میں بادل پھٹا۔ اس سے شانتا ندی میں آئے ملبے اور پانی سے دیوپریاگ شہر کے بازاروں میں سب اتھل پتھل ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں گدیرے کنارے بنی دس سے زیادہ دکانوں اور صنعتی تربیتی ادارے کی عمارت بیٹھ گئی۔

بس اڈہ کی طرف جانے والا راستہ اور ایک پلیا مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ ملبہ میں کسی کے دبنے سے متعلق صورتحال صاف نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کرفیو کی وجہ سے آئی ٹی آئی سمیت دکانوں کے بند رہنے سے بھاری جان و مال کا نقصان ہونے سے بچ گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/B2OPG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.