Home / اہم ترین / اتر پردیش میں توڑی گئیں مورتیاں، حالات کشیدہ

اتر پردیش میں توڑی گئیں مورتیاں، حالات کشیدہ

لکھیم پوری کھیری(ہرپل نیوز،ایجنسی) ،16،ستمبر :اتر پردیش کے لکھیم پوری کھیری ضلع واقع ایک پارک میں بھگوان بدھ اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی مورتیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں جس کے بعد علاقے میں ماحول انتہائی کشیدہ ہے۔ جس پارک میں مورتیاں نصب کی گئی تھیں، اس کی دیکھ بھال کرنے والی اندرانی دیوی کے مطابق جب انھوں نے بدمعاشوں کو مورتیوں کو نقصان پہنچانے سے روکا تو انھوں نے ان کی پٹائی شروع کر دی۔
مورتیاں توڑے جانے کا واقعہ منگل کے روز انجام دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے پولس اور ایڈمنسٹریٹو افسروں کو واقعہ کی جانکاری دی اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ پولس کو اندیشہ ہے کہ یہ واقعہ اتر پردیش میں آئندہ پنچایت انتخاب سے متعلق ہو سکتا ہے۔ انھوں نے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔
لکھیم پوری کھیری واقع حیدر آباد پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنیت کمار نے میڈیا کو بتایا کہ "مورتیوں کو معمولی نقصان پہنچانے والے دونوں غنڈوں نے کیئر ٹیکر کو بھی پیٹا۔ ہم نے تعزیرات ہند کی دفعہ اور ایس سی/ایس ٹی (انسداد ظلم) ایکٹ کے تحت دفعہ 295 (کسی خاص طبقہ کے مذہب کی بے عزتی کرنے کے ارادے سے پوجا کی جگہ کو نقصان پہنچانا)، 323، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 504 (قصداً بے عزتی) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ کیئر ٹیکر کو معمولی چوٹیں لگی ہیں اور انھیں ڈاکٹر معائنہ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ملزمین کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uMgkM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.