Home / اہم ترین / اجین میں زہریلی شراب پینے سے 14 لوگوں کی موت ، تھانہ انچارج سمیت چار پولیس اہلکار معطل

اجین میں زہریلی شراب پینے سے 14 لوگوں کی موت ، تھانہ انچارج سمیت چار پولیس اہلکار معطل

اجین (ہرپل نیوز، ایجنسی)16اکتوبر:مدھیہ پردیش کے اجین سے ایک دل دہلانے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ زہریلی شراب پینے سے 14 افراد کی موت سے ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ وہیں اجین کے ایس پی نے تصدیق کی ہے کہ سبھی مہلوکین کے بدن میں زہریلی جنجر پائی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد شہر کے کھارا کنواں تھانہ انچارج سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع بھر میں غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائی میں اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جمعرات کو اس واقعہ کی ایس آئی ٹی سے جانچ کی ہدایت دی ۔ چوہان نے کہا کہ نہ صرف اجین بلکہ پوری ریاست میں اس طرح کے معاملات پر نظر رکھی جائے ، جہاں کہیں بھی ایسے ملاوٹی اور زہریلے مادے کو بیچے جانے کا شک ہو ، سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔

وہیں دوسری طرف ریاست کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے ریاستی صدر کملناتھ نے اس واقعہ کو لے کر ریاست کی بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ کملناتھ نے کہا کہ ریاست کے کئی اضلاع سے شراب مافیا اور غیر قانونی شراب کے کاروبار کی مسلسل شکایتیں مل رہی ہیں ۔ ہماری سرکار جاتے ہی یہ مافیا واپس بے خوف ہوکر سرگرم ہوگئے ہیں ۔ ہماری حکومت نے انہیں کچلا تھا اور بی جے پی حکومت ان کو تحفظ فراہم کررہی ہے ۔ادھر اجین ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ بدھ سے جمعرات تک اجین کے تین تھانہ علاقوں کھارا کنواں تھانہ ، جیوجی گنج تھانہ اور مہاکال تھانہ میں کسی طرح کے زہریلے مادے کے پینے سے 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ یہ سبھی یا تو بھکاری ہیں یا غریب مزدور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ مادہ کیا ہے اور کس کے ذریعہ فروخت کیا گیا ، اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JjwRG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.