Home / اہم ترین / ارجنٹینا فٹ بال کا عالمی چمپئن بن گیا، فائنل میں فرانس کو شکست

ارجنٹینا فٹ بال کا عالمی چمپئن بن گیا، فائنل میں فرانس کو شکست

دوحہ (قطر) :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)19؍دسمبر:ارجنٹینا 36 سال بعد فٹ بال کا عالمی چمپئن بن گیا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کامیابی بن گیا۔۔ فائنل میں فرانس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا فیصلہ فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا.لوسیل اسٹیڈیم کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا تاج سر پر سجا لیا۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔

تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا۔

اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BFbfR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.