Home / اہم ترین / اسرائیل : متوقع نئے وزیر اعظم نے بھی دکھایا رنگ۔کہا ضرورت پڑی تو غزہ ۔۔۔۔۔۔
Naftali Bennett

اسرائیل : متوقع نئے وزیر اعظم نے بھی دکھایا رنگ۔کہا ضرورت پڑی تو غزہ ۔۔۔۔۔۔

مقبوضہ بیت المقدس:(/ایجنسیاں)اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا۔مسٹر بینیٹ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور باری باری حکومت کے فارمولے پرعمل درآمد کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ یائیرلبید کے ساتھ اشتراک حکومت کے تحت کام کریں گے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 سے بات کرتے ہوئے بینیٹ نے کہا کہ اگر ان کی حکومت نے غزہ کی پٹی پرحملہ کیا توان کے اتحادی عرب اتحاد ان کی جماعت سے الگ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر کسی بھی وقت فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ کا علاقہ ہمارے لئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/oWaNb

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.