Home / اہم ترین / اسٹالن 7 مئی کو تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لیں گے

اسٹالن 7 مئی کو تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لیں گے

چنئی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 5؍مئی: دروڑ مُنیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے سربراہ ایم کے اسٹالن پہلی بار سات مئی کی صبح راج بھون میں تملناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے، چیف سکریٹری راجیو رنجن نے بدھ کے روز یہاں اس بات کا بہ ضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر بنواری لال پروہت جمعہ کے روز صبح نو بجے ایک سادہ تقریب میں ایم کے اسٹالن اور ان کے کابینی رفقاء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔

قبل ازیں اسٹالن نے گورنر سے ملاقات کی اور اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اسٹالن کے ساتھ پارٹی کے جنرل سکریٹری دُرَیمُروگن، پارلیمانی پارٹی کے رہنما ٹی آر بالو اور تنظیم کے سکریٹری آر ایچ بھارتی سمیت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے راج بھون میں پروہت سے ملاقات کی اور انھیں اراکین اسمبلی پارٹی کے لیڈر کی تجویز سونپی، جس میں ایم کے اسٹالن کو رہنما منتخب کیے جانے کی معلومات تھی۔

ایم کےاسٹالن نے پروہت کو اپنی اتحادی سمیت 133 اراکین اسمبلی کی حمایت سے متعلق ایک خط بھی سونپا۔ ڈی ایم کے کے اتحادیوں نے پارٹی کے ’طلوع ہوتے سورج‘ انتخابی نشان پر چھ اپریل کو الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے پروہت کو اپنے کابینیہ کے رفقاء کی بھی فہرست سونپی۔ اس کے چند گھنٹوں کے بعد پروہت نے ایم کے اسٹالن کو آئندہ سات مئی کو اگلی حکومت بنانے کی دعوت بھیج دی۔ کورونا وبا کے سبب ایم کے اسٹالن سات مئی کو راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kHkaQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.