عصرِ حاضر میں بےروزگاری ہندوستانی سماج کا بہت بڑا سماجی مسئلہ بنا ہوا ہے، یہ مسئلہ دن بدن شدید ہوتا جارہا ہے لیکن ایسے سخت حالات میں بھی اس خطۂ ارضی میں نوجوانوں میں اپنے لئے راستہ تلاش کرنے جیسی صلاحیت کم یاب ضرور ہے مگر نایاب نہیں ۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بیروزگاری کے اس عذاب نے نوجوانوں کے ساتھ تعلیم یافتہ طبقہ کو بھی بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
آج ہم آپ کی ملاقات کراتے ہیں جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ایک پس ماندہ گاؤں دالی سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار 18 نوجوان سے جس نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ 18 سال کی کم عمر میں بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔اس طالبِ علم کو اظہر نبی بٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اظہر اس وقت ترکی کی ایک قدیم یونیورسٹی مرمرہ یونیورسٹی استنبول میں زیرِ تعلیم ہیں اور ایک آزاد مصنف، software developer, Blogger, اور web designer کے طور پر اپنا وجود منوا رہے ہیں ۔ اس میدان میں اسکی دلچسپی، لگن، محنت اور جانفشانی نے اسکی اندر موجود پوشیدہ صلاحیت کو نکھارا اور اسے ایک نیا تجربہ عطا کیا، اس نے ایسی مختلف عالمی شہرت یافتہ شخصیات، تنظیموں اور تاجروں کے ساتھ بھی کام کیا جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔
اظہر نبی بٹ نے ایک کتاب بھی تصنیف کی ہے جسکا نام Education-The reality ہے، اس نے 17 سال کی اپنی ابتدائی عمر میں ہی اس نے Boo Mesenger نامی ایک application بھی develope کیا، جو اپنی انفرادی خصوصیات کے وجہ سے Instant Messaging Application کی فہرست میں ایک بہترین application software سمجھا جاتا ہے۔
اسکے علاوہ یہ application گوگل (Google) کے آفیشل App store (Google play store) پر بھی دستیاب ہے۔
اظہر نبی نے اپنی اکیڈمک تعلیم میں بھی بہت نام کمایا ہے ۔ تعلیم میں لگن اور پڑھائی پر توجہ سے اس نے بین الاقوامی سطح پر ترکی کے ایک مشہور اسکالر شپ پروگرام کے تحت ایک اسکالر شپ ’’ترکی اسکالر شپ‘‘ بھی حاصل کی ہے جسکی بدولت اسے مرمرہ یونیورسٹی استنبول ترکی میں ہائر ایجوکیشن حاصل کرنے کا ایک سنہرہ موقع بھی ملاہے۔
اظہر نبی نے آن لائن تجارت (Online buisnes) کے وسیع و عریض میدان میں بھی اپنی صلاحیت کے بل پر قدم رکھا، اور اس میدان میں بھی وہ فوری طور پر ایک روشن ستارے کی طرح نمایاں ہوئے۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اظہر نے اپنی تمام صلاحتیوں کو آن لائن کورسز کی مدد سے نکھارا، جبکہ اس کے سامنے اس کیلئے کوئی رول ماڈل بھی نہیں تھا، اظہر نے ایک 8 ماہی Ethical Hacking کورس بھی آن لائن ہی مکمل کیا ہے اور اسکے علاوہ اور بھی دوسرے کورسز مکمل کئے۔ وہ پچھلے 2 سال سے ٹیکنالوجی کے اس میدان میں کام کر رہا ہے، جس سے اسکو ماہانہ 200 -300 $ امریکی ڈالر کی آمدنی بھی حاصل ہوتی ہے اور کبھی کبھار یہ آمدنی اس سے بھی آگے بڑھ جاتی ہے۔
اظہر کا ایک دلربا Motive ہے "If you dream big, work hard, stay positive and optimistic, you will achieve impossible things"
اظہر نبی آج کے یوتھ کیلئے ایک ماڈل اور آئکن کی طرح ہے۔
اظہر نبی ۔جس نے ترقی حاصل کرنےکے لئے اپنا راستہ خود تلاش کیا
The short URL of the present article is: http://harpal.in/vdDmO