Home / اہم ترین / افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک، 27 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک، 27 زخمی

کابل:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)30؍ستمبر: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان خالد زدران کے مطابق دھماکا جمعے کی صبح کابل کے مغربی حصے میں ہوا۔

ایک خودکش حملہ آور نے تعلیمی مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 19 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکہ ہزارہ قبائلی آبادی کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ ہزارہ قبائل شیعہ مذہب کی نمائندگی کرتے ہیں اور دشت برچی میں ان کی بڑی آبادی ہے۔ یہ علاقہ کابل کا مغربی حصہ ہے۔

دھماکے کی جگہ پر موجود شواہد بتاتے ہیں کہ بہت زور دار دھماکہ کیا گیا تھا۔ تاہم ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vtHk4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.