Home / اہم ترین / امریکا : کرونا وائرس کے سبب ایک دن میں 1000 کے قریب اموات ، ٹرمپ کا ماسک لگانے کا مطالبہ

امریکا : کرونا وائرس کے سبب ایک دن میں 1000 کے قریب اموات ، ٹرمپ کا ماسک لگانے کا مطالبہ

واشنگٹن(ہرپل نیوز؍ایجنسی)23؍جولائی: امریکا میں مسلسل آٹھویں روز ایک دن کے اندر کرونا وائرس کے 60 ہزار سے زیادہ کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ چہرے پر ماسک لگانے کا اہتمام کریں۔

جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید 68524 متاثرین کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کے علاوہ 961 نئی اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس طرح امریکا میں اب تک کوویڈ – 19 کے 38.9 لاکھ مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 141883 متاثرین فوت ہو چکے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ماسک موجود ہے جسے وہ پوری خوشی سے استعمال میں لائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ سماجی فاصلہ ممکن نہ ہونے کی صورت میں وہ چہروں پر ماسک لگائیں۔ ٹرمپ کے مطابق معاملہ اس وبا کو قابو کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس کو ختم کرنا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق کرونا کی ویکسین آنے والی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ وائرس غائب ہو جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جلد لاک ڈاؤن کے منصوبے کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو بچا لیا گیا ،، عمر رسیدہ افراد کے تحفظ کے لیے انتہائی کوششیں کی جائیں گی۔

امریکی صدر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے تقریبا 5 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر اس الزام کو دہرایا کہ دنیا بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کا سبب چین ہے۔

ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے امریکا میں روزانہ کرونا کے 60 ہزار سے زیادہ کیسوں کا اندراج ہو رہا ہے۔ جمعے کے روز یہ تعداد عروج پر پہنچ گئی جب ایک دن میں اس وائرس کے مزید 77638 متاثرین کا انکشاف ہوا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/dgF3X

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.