Home / اہم ترین / امریکہ: دورانِ پرواز مسافر کی ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش

امریکہ: دورانِ پرواز مسافر کی ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش

یویارک:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 7؍مارچ: امریکہ کے شہر لاس اینجلس سے بوسٹن جانے والی فلائٹ کے دوران مسافروں نے 33 برس کے سویرو ٹوریس کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ فلائٹ اٹینڈنٹ کو زخمی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔طیارے کے عملے نے مسافر کو قابو کرنے میں مدد کی جس کے بعد طیارے کے بوسٹن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد سویرو کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے پیر کو ایک عدالت کو بتایا ہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کے دوران سویرو ٹوریس نامی مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی اور جب اسے ایسا کرنے سے روکا گیا تو اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو زخمی کرنے کی بھی کوشش کی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عدالت میں اس کیس کی پیشی کے دوران پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ بوسٹن لینڈ کرنے سے 45 منٹ قبل طیارے کے عملے کو کاکپٹ میں الارم سنائی دیا کہ فرسٹ کلاس اور کوچ سیکشن کے درمیان واقع دروازے کو کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسی دوران ایک اور فلائٹ اٹینڈنٹ نے ٹورس کو دروازے کے قریب دیکھا جس پر اسے شبہ ہوا کہ اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی ہے۔ جلد ہی ٹورس نے فلاٹ اٹینڈنٹ کو ایک لوہے کے ٹوٹے ہوئے چمچ سے زخمی کرنے کی کوشش کی۔یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے طیارے پر کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

ایئرلائنز کے بقول اس نے سویرو ٹوریس نامی مسافر پر مستقبل میں اپنے طیاروں میں سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایئرلائنز کا مزید کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفتیش کے دوران تعاون کر رہی ہے۔ٹورس پر خطرناک ہتھیار کے ساتھ فلائٹ کے عملے کے کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/n07PU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.