Home / اہم ترین / امریکہ سے جنگ کرنے کی ایران میں سکت نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی خوش فہمی

امریکہ سے جنگ کرنے کی ایران میں سکت نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی خوش فہمی

واشنگٹن(یجنسی)25مئی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایران ہم سے جنگ نہیں کر سکے گا۔ انہوں‌ نے یہ بات مشرق وسطیٰ میں مزید 1500 فوجیوں کی تعیناتی کے اعلان کے موقع پر کہی۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دینے والا ملک ہے۔ اس لیے امریکا کسی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فوج کی تعیناتی کے فیصلے میں ان کی انتظامیہ کی اکثریت کی رائے شامل ہے اور اس کامقصد صرف امریکی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تھوڑی تعداد میں مزید فوج تعینات کی جا رہی ہے۔
اسی سیاق میں امریکی حکام نے خبر رساں ادارے 'اے پی' کو بتایا کہ کانگریس کو بتا دیا گیا ہے کہ حکومت مشرق وسطیٰ میں اضافی نفری تعینات کرے گی۔ اس حوالے سے پینٹاگون کی تجویز پر وائیٹ ہائوس میں آج ہفتے کو اہم اجلاس بھی ہوگا۔'اے پی' کے مطابق امریکی حکومت آئندہ چند ہفتوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں 1500 مزید فوجیوں‌ کی تعیناتی کو یقینی بنائے گی تاکہ امریکی مفادات کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Uv6BX

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.