Home / اہم ترین / امریکی ایکسپرٹ کا دعویٰ- 2014 کے عام انتخابات میں ای وی ایم میں کی گئی تھی دھاندلی

امریکی ایکسپرٹ کا دعویٰ- 2014 کے عام انتخابات میں ای وی ایم میں کی گئی تھی دھاندلی

(ایجنسی)21جنوری:ایک امریکی سائبرایکسپرٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیرکو ہیکرنے کہا کہ ای وی ایم کو ہیک کرنا مشکل ہے، لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔ وہیں الیکشن کمیشن نے ای وی ایم ہیک تھان پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔  الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ معاملے میں لیگل ایکشن لینے پرغورکررہا ہے۔بی جے پی نے اس معاملے میں کانگریس پرتنقید کی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ کانگریس نریندرمودی کو ہٹانے کے لئے کسی کی بھی مدد لے سکتی ہے۔ ہیکرنے دعویٰ کیا کہ ٹرانس میٹرکے ذریعہ بغیرکسی بلوٹوتھ اوروائی فائی کے ای وی ایم کوہیک کیا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں ہیکرکا دعویٰ ہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں ای وی ایم میں بدعنوانی کی گئی تھی اورمہاراشٹر، اترپردیش اورگجرات کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کو ای وی ایم ہیکنگ کے بارے میں اطلاع تھی، اس لئے 2014 میں ان کا قتل کردیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ دہلی الیکشن میں بی جے پی کی آئی ٹی سیل کے ذریعہ کیا گیا ٹرانسمشن پکڑمیں آگیا تھا، اس لئے اسے رکوا دیا گیا اوربی جے پی الیکشن ہارگئی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/AZ93V

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.