Home / اہم ترین / انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ممبئی این سی بی نے کیا گرفتار

انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ممبئی این سی بی نے کیا گرفتار

ممبئی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 23؍جون:۔ انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو بدھ کے روز ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا۔ منشیات کے معاملے میں پروڈکٹشن وارنٹ پر اقبال کاسکر کی تحویل میں لیاہے۔ حال ہی میں این سی بی نے چرس کی دو کھیپ پکڑی تھی، جن کو پنجاب کے لوگ موٹرسائیکل کے ذریعے کشمیر سے ممبئی لاتے تھے۔

اس معاملے میں تقریبا 25 کلو گرام چرس پکڑا گیا تھا۔اس معاملے میں مزید تفتیش کے دوران این سی بی کو انڈرورلڈ کے تارملے۔ اسی وجہ سے انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کی تحویل این سی بی نے لی ہے۔ اس کیس کی تفتیش کے دوران این سی بی نے منشیات کی فراہمی کے لئے دہشت گردوں کی مالی اعانت اور انڈرورلڈ رابطوں سے متعلق اہم سراغ ملنے کادعویٰ کیاہے۔

اسی بنا پر این سی بی نے ممبئی کے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش میں چرس کی فراہمی کا تعلق داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر سے ملا، جس کی بنیاد پر تھانہ جیل میں بند اقبال کاسکر کا این سی بی نے ریمانڈ حاصل کیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vQ1oB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.