Home / اہم ترین / آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بھی ڈی پی میں لگایا ترنگا

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بھی ڈی پی میں لگایا ترنگا

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍اگست:آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سنگھ کے دیگر رہنماؤں اور آر ایس ایس کے عہدیداروں نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے تصویر کو ہٹا دیا ہے اور اس کی جگہ ترنگا لگا دیا ہے۔آر ایس ایس قائدین نے ہفتہ کو مختلف مقامات پر ترنگا لہرایا۔ یہ اقدام کانگریس اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے ترنگے کے تناظر میں آر ایس ایس سے پوچھے جانے والے سوالات کے تناظر میں کیا گیا ہے، خیال رہے کہ آر ایس ایس نے کبھی اپنے ہیڈ کوارٹر پر ترنگا جھنڈا نہیں لہرایا ہے۔

آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ہم وطنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنا ڈی پی بدل کر اس پر ترنگا لگائیں۔ ہر گھر ترنگا’ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔وزیر اعظم کی اپیل کو بڑا ایشو بناتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہر گھر ترنگا مہم وہ لوگ چلا رہے ہیں، جنہوں نے (آر ایس ایس) 52 سال تک ترنگا نہیں لہرایا۔ لیکن موہن بھاگوت اور آرایس ایس نے اپنی ڈی پی ترنگا سے بدل کر ہر ایک کو حیران کردیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Q5knf

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.