نئی دہلی:(ہرپل نیوز/ایجنسی)18؍مئی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نئے صدر کا انتخاب 3 اور 4 جون کو اندور میں ہوگا،جہاں پرسنل لا بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس منعقد کرے گا۔ یاد رہے کہ یہ عہدہ بورڈ کے موجودہ صدر محمد رابع حسنی ندوی علیہ الرحمہ کے طویل علالت کے بعد 13 اپریل کو انتقال کر جانے کے بعد خالی پڑا ہے۔
اے آئی ایم پی ایل بی کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہاکہ بورڈ نے اپنے تمام 251 ممبران کی میٹنگ بلائی ہے، جس میں 51 ایگزیکٹو ممبران بھی شامل ہیں۔اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا ہے، تو بورڈ صدر اور دو نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن کرائے گا۔ ندوی کو متفقہ طور پر لگاتار چار ادوار کے لیے بورڈ کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔