Home / اہم ترین / اڑیشہ کے ایک قبائلی اسکول میں کورونا کا قہر، 26 طلباء متاثر

اڑیشہ کے ایک قبائلی اسکول میں کورونا کا قہر، 26 طلباء متاثر

اڑیشہ :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)27؍نومبر: ملک بھر میں کورونا کے خلاف جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ ویکسی نیشن مہم میں تیزی کے باوجود کئی ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اڑیشہ کے میور بھنج ضلع کے ایک قبائلی لڑکیوں کے اسکول میں 26 طالبات میں کووڈ انفیکشن کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ چمک پور قبائلی رہائشی اسکول کے متاثرہ طلباء کو ادارے کے احاطے میں قرنطینہ میں رکھاگیا ہے۔

اڈیشہ کے میور بھنج میں اسکول کے تمام 26 طلباء کی رابطہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ کووڈ سیفٹی پروٹوکول کے مطابق اسکول کے 259 طلباء کا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگا ۔ تاکہ کورونا کی سنگینی سے بچا جا سکے۔ کرنجیا کے سب کلکٹر ٹھاکر منڈا، بی ڈی او تحصیلدار اور ڈاکٹروں کی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے اسکول پہنچی۔ کووڈ-19 کے حوالے سے اسکول کی طالبات کو خصوصی ہدایات جاری کیے گئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/SMRSX

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.