Home / اہم ترین / اگلے مہینے آسکتی ہے کورونا کی تیسری لہر.این آئی ڈی ایم کی رپورٹ میں بچوں کے ویکسی نیشن سمیت کئی تجاویز

اگلے مہینے آسکتی ہے کورونا کی تیسری لہر.این آئی ڈی ایم کی رپورٹ میں بچوں کے ویکسی نیشن سمیت کئی تجاویز

نئی دہلی : (ہرپل نیوز؍ایجنسی)10؍ستمبر: کورونا کے کم ہوتے ہوئے کیسزکے درمیان ایک نئے خدشے نے تشویش پیدا کردی ہے۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا امکان ہے، وزارت داخلہ کی ہدایات پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کی جانب سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس میں تیسری لہر اکتوبر میں متوقع ہے۔ قیاس آرائیاں جا ری ہیں۔

اس رپورٹ میں تیسری لہر کے دوران بچوں کے بارے میں زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار میں اضافہ نہ کیا گیا تو تیسری لہر میں متاثرہ افراد کی تعداد یومیہ6 لاکھ پہنچ سکتی ہے۔ یہ رپورٹ این آئی ڈی ایم نے ماہرین سے بات چیت کے بعد تیار کی ہے اور اس میں کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق پہلوؤں اور روک تھام کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیسری لہر کے دوران بچوں کے بارے میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے پر توجہ دینی ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ترجیح دینی ہوگی، نیز اساتذہ، اسکول اسٹاف کی ویکسی نیشن کو لازمی بنانا ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی ہے کہ اسپتال بچوں کی دیکھ بھال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر بچہ متاثر ہے تو والدین کے لیے اسپتال میں رہنے کا انتظام کیا جائے۔ رپورٹ میں بچوں کو ویکسین دیتے وقت اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rcPuB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.