Breaking News
Home / اہم ترین / ایران میں قید اٹھارہ افرادکی رہائی کے بعد کنیرا مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داروں کے ساتھ خصوصی نشست ۔ ماہی گیروں کوسفری اخراجات کاتحفہ دے کرکیاروانہ

ایران میں قید اٹھارہ افرادکی رہائی کے بعد کنیرا مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داروں کے ساتھ خصوصی نشست ۔ ماہی گیروں کوسفری اخراجات کاتحفہ دے کرکیاروانہ

ماہی گیروں نے کنیرا مسلم خلیج کونسل،دبئی جماعت،مجلس اصلاح و  تنظیم بھٹکل سمیت ساحل آن لائن کا بھی شکریہ ادا کیا 

دبئی(ہر پل نیوز،موصولہ رپورٹ ) 17؍ جنوری: ایرانی حدود میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیے گئے اٹھارہ ماہی گیروں کی رہائی کے بعد سرپرست ڈاکٹر سید خلیل الرحمن صاحب کی طرف سے عشائیہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست انہی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر سب سے پہلے قائد قوم ڈاکٹر سید خلیل الرحمن صاحب نے ماہی گیروں کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور فرمایا کہ آپ کی رہائی میں متحدہ عرب امارات کے ہندوستانی سفیر ویپل نیز کرناٹک NRI کے صدر پروین شہٹی کینرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سیکرٹری ابومحمد مختصر نے خصوصی دلچسپی لی ہے ان کے بعد کینرا کونسل کے صدر عبدالقادر باشاہ رکن الدین نے کونسل کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ خلیج میں قائم کینرا حلقہ کی مسلم جماعتوں میں باہمی ربط اور تعاون نیز خدمت خلق کو فروغ دینا ہے ساحلی پٹی سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں کی یہ متحدہ کونسل ہے جس میں اپنی برادری کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ کوشش کرنا ہمارا کام ہے اور کامیابی سے ہمکنار کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے بارے بعض لوگ غلط فہمی کے شکار ہیں اور حالیہ دنوں نئے فیڈریشن کے قیام میں کینرا کونسل کو بےجا بدنام کرنے کی کوشش کی گئ ہے جبکہ اس نئے فیڈریشن کے قیام میں کینرا کونسل کے عہدے داران کا کوئی دخل نہیں ہے نہ ان سے کوئی مشورہ لیا ہے اور نہ کونسل نے مشورہ دیاہے۔ انہوں ننے کہا کہ جھوٹی گواہی دینا اور جھوٹی خبروں کو شائع کرنا بہت بڑا گناہ ہے اس سلسلے میں بہت محتاط رہنا چاہیے ۔ ان کے بعد کونسل کے سکریٹری جنرل ابومحمد مختصر نے ایران میں قید ہمارے بھائیوں کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے جہاں تک ہوسکا ہمارے بھائیوں کو وہاں سے واپس لانے کی کوشش کی اور جس جس سے بھی اس سلسلہ میں ملاقات کرنی تھی ہم نے ملاقات کی اور الحمدللہ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور ہمارے تمام بھائی رہا ہوکر آج ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کونسل نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ربط باہمی تعلیم صحت خدمت خلق کو فروغ دینے ایک دوسرے کے دکھ درد کو ہمیشہ سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلہ میں جو بھی ہوسکتا ہے وہ کرتے رہیں گے ۔ اور

آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہائی بھی کرائی۔ ان کے بعد ناخدا مسلم کیمونیٹی دبئی اور ابوظبی کی جانب سے صلاح الدین ابو نے کنیرا مسلم خلیج کونسل نیز ڈاکٹر سید خلیل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے ماہی گیر حضرات کو دیگر ممالک اپنے سمندر حدود میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لے چکے ہیں لیکن ان کی رہائی بہت جلد ہوئی تھی البتہ ایرانی حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کی نوعیت ہی کچھ اور ہی تھی۔ ڈھائی مہینے گذرنے کے بعد بھی جب ان کی رہائی کی شکلیں سامنے نہیں آئی تو مجبوراًبذریعہ وھاٹس اپ ایران سے ان کا ایک پیغام ناخدا مسلم کیمونیٹی کے نام موصول ہوا جس میں انہو ں نے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کی درخواست کی تھی۔ کیمونیٹی کے لوگوں نے اپنے طوپر سب سے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل سے کوششیں شروع کیں اور امارات میں سب سے پہلے کنیرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری ابومحمد مختصر اور اہم رکن سید خلیل الرحمن سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ انہوں نے فوری طور پر کرناٹکا این آر آئی فورم سے رابطہ کرکے اس سلسلہ میں ہندوستاتی سفارتخانہ سے رابطہ کیا گیا اور ان سے ملاقات کا وقت مانگا گیا۔ رابطہ کے دوسرے ہی روز ان سے ملاقات طئے ہوئی اور ایک وفد جس میں کرناٹکا فورم کے صدر پروین شیٹی، سید خلیل الرحمن ، ابومحمد مختصر ،حافظ شبیر ڈانگی اور صلاح الدین ابو شامل تھے سفیر ہند سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ۔ سفارتخانہ کی طرف سے ایران کے ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کرکے رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں اور تمام قانونی چارہ جوئی کے بعد انہیں الحمدللہ رہائی نصیب ہوئی۔ صلاح الدین نے اس سلسلہ میں کوششیں کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ، خصوصی طور پر کنیرا مسلم خلیج کونسل قائد قوم سید خلیل الرحمن بھٹکل مسلم جماعت دبئی ، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ، ساحل آن لائن مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی اور مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور قابلِ ذکر ہیں۔ نشست کے آخر محمد انیس ڈانگی نے ناخدا مسلم کیمونیٹی دبئی اور ابوظبی کی جانب سے CMKC اور قائد قوم محترم ڈاکٹر سید خلیل الرحمن نیز دیگر اداروں و جماعتوں کی خدمت میں شکریہ نامہ پڑھ کر سنایا۔نشست کی شروعات ناخدامسلم کیمونیٹی کے اہم ذمہ دار حافظ شبیر صاحب کی تلاوتِ کلام پاک اورارشاد علی افریقہ کی دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ نشست میں خصوصی طور پر BMKC کے صدر سی اے زاہد صاحب ، BMJD سیکریٹری جیلانی ، جوکاکو فضل الرحمن ، دیگر کینرا کونسل کی ممبر جماعتوں کے ذمہ داران موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/sabM4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.