Home / اہم ترین / ’’ایسےقانون کوہم نہیں مانتے‘‘کتابچہ کا سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ نے کیا اجراء،رضاکاروں کو دی گئی تربیت

’’ایسےقانون کوہم نہیں مانتے‘‘کتابچہ کا سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ نے کیا اجراء،رضاکاروں کو دی گئی تربیت

شیموگہ(ہرپل نیوز)17مارچ:۔سی اے اے،این آر سی اور این پی آرکی مخالفت میں کام کررہی سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ کی جانب سےعوام میں بیداری لانے کیلئے ایک کتابچہ کی ترتیب دی گئی ہے جس میں این آر سی،سی اےاے اور این پی آر،ڈیٹینشن کیمپ اور بنیادی قوانین کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ صحافی مدثراحمدکی جانب سے ترتیب شدہ کتابچہ کا عنوان"ایسے قانون کو ہم نہیں مانتے"رکھا گیا ہے ۔ اس رسم اجرائی کے موقع پر شہرکے مسلم متحدہ محاذ کے جنر ل سکریٹری مولاناحامد عمری،ہیومن رائٹس کمیٹی کے محمد اشفاق، جماعت اسلامی ہند کے امیر مقامی محمد عقیل، ناظم علاقہ مولانا سلیم عمری،سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ کےصدر اڈوکیٹ شاہراز مجاہد صدیقی، ناصر احمد اور نعمان بیگ اور حافظ سرفرازاحمد پٹیل موجود تھے ۔ کتاب کے مصنف مدثر احمد نے کتابچہ کاتعارف کرتے ہوئے کہاکہ این آر سی وسی اےاے ایسے قوانین ہیں جسے یاد رکھنا اور دوہرانہ بہت آسان نہیں ہے،یہ کتابچہ نہایت آسان زبان میں بنیادی قوانین اور حقوق کی تفصیلات دینے کےعلاوہ این پی آر و این آرسی کا تعارف دیتا ہے اور اس کتاب کوہر گھر تک پہنچانے کیلئے سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ کام کریگا۔اس موقع پر سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ کی جانب سے این پی آر کی مخالفت کیلئے گھر گھر بیداری لانے کیلئے رضاکاروں کو بھی تربیت دی گئی، جس میں مردوخواتین شریک رہے ۔ ان رضاکاروں کو تربیت دیتے ہوئے صاحب وسائل نعمان بیگ نے کہاکہ این پی آر15 اپریل سے جاری ہونے جارہا ہے،اس دوران گھروں کوآنے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ اچھا برتائو کیاجائے،اس قانون کے تعلق سے طرح طرح کے بیانات دیتے ہوئے عام لوگوں کو گمراہی میں مبتلا کیا جارہا ہے ،ایسے میں رضاکاروںکی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر گھر تک پہنچ کر انہیں تفصیلات دیں۔مزید ایک صاحب وسائل و سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ کے کنوینیر ناصراحمدنے اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج وقت آگیاہے کہ مسلمان اپنے وجود کو مستقبل کو بچانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہوجائے،ہر گھر میں یہ پیغام ہونا چاہیے کہ ہم این پی آرکی مخالفت کرتے ہیں ۔ انہوںنے خواتین کو بتایا کہ اُمت کو بچانے کی ذمہ داری امت کی مائوں و بہنوں کی ہے۔جلسہ کی نظامت سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ کے کنوینیر محمد رفیع قادری نے انجام دی

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3TnRd

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.