Home / اہم ترین / ایس ایس ایل سی / پی یو سی امتحانات کے بارے میں افواہ پھیلانے والوں پرمجرمانہ مقدمہ ہوساکتا ہے

ایس ایس ایل سی / پی یو سی امتحانات کے بارے میں افواہ پھیلانے والوں پرمجرمانہ مقدمہ ہوساکتا ہے

بنگلورو (ہرپل نیوز؍ ایجنسی)11فروری : آنے والے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سکینڈ ائیر امتحانات کے دوران سوشیل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں کوجیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانات کے دوران افواہیں پھیلانے کوبد عنوانی قرار دیا جائے اورایسے لوگوں کے خلاف پولس میں شکایت درج کرا کے انہیں جیل بھیجا جائے۔اگر افواہ پھیلانے والے امتحان دینے والے طلبہ ہوں تو انہیں امتحان لکھنے سے روکا جائے گا اور وہ باہر والے ہوں تو ان کے خلاف ایک کریمنل مقدمہ دائر کیا جائے گا۔محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ایس آر اوما شنکر نے کہا کہ”ہم افواہیں پھیلانے کو بد عنوانی قرار دینے والا قرار دیں گے۔ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بورڈاس سال کے قوانین میں اس کلاز کو شامل کریں گے اور اسے اپنے ویب سائٹ پر شائع کریں گے۔“

سریش کمار نے نامہ نگاروں سے کہا ہم نے محکمہ پولس کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ ٹریژری اور امتحانی مراکز کے اطراف سکیورٹی مضبوط کریں جہاں سوالنامے رکھے جاتے ہیں۔پولیس نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اضلاع میں ان کے سنٹرس کومتحرک کردیا جائے گا اورتمام مراکز پر نظر رکھی جائے گی۔“انہوں نے کہا ہم نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات کے لئے تمام محکموں سے سکیورٹی مانگی ہے۔ امتحانی مراکزمیں کہیں بھی موبائل فونز کا استعمال نہیں ہوگایہاں تک کہ طلباء، اسٹاف اور امتحان میں شامل اعلیٰ سطح کے افسروں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہم نے عملے کے اراکین کے لئے کرنے والے اور نہ کرنے والے کاموں کی فہرست دی ہے تاکہ وہ امتحانی مراکزکو محفوظ رکھیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2OHmY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.