Home / اہم ترین / ایس این گھورمڈے نے ہندوستانی بحریہ کے ڈپٹی چیف کا عہدہ سنبھالا

ایس این گھورمڈے نے ہندوستانی بحریہ کے ڈپٹی چیف کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی (ہرپل نیوز؍ایجنسی) یکم اگست:۔ وائس ایڈمرل ایس این گھورمڈے نے آج وائس ایڈمرل جی اشوک کمار کی جگہ بحریہ کے نئے وائس چیف کا عہدہ سنبھالا۔ جی اشوک کمار آج ریٹائر ہوئے۔ اس سے پہلے گھورمڈے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں انٹیگریٹڈ ڈیفنس سٹاف (آپریشنز اینڈ ٹریننگ) کے ڈپٹی چیف تھے۔گھورمڈے نے مشرقی بحری کمان کے چیف آف سٹاف کے ساتھ ساتھ بحری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں اور یکم جنوری 1984 کو انڈین نیوی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے گذشتہ 35 سالوں میں مختلف آپریشنز اور عملے کی تقرریاں کی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی بحریہ کے بڑے اڈے ممبئی، گوا، کاروار، کوچی، چنئی، وشاکھاپٹنم، کولکاتہ اور پورٹ بلیئر میں ہیں۔ بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے درمیان ہندوستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ چینی بحریہ کے پاس اس وقت 75-80 آبدوزیں ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/L7ai2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.