Home / اہم ترین / ایس پی- بی ایس پی اتحاد میں کانگریس کی بھی شمولیت چاہتے ہیں عوام: راج ببر

ایس پی- بی ایس پی اتحاد میں کانگریس کی بھی شمولیت چاہتے ہیں عوام: راج ببر

لکھنؤ(ہرپل نیوز،ایجنسی)22 جنوری:لوک سبھا الیکشن کو لے کراترپردیش میں سیاسی درجہ حرات میں دھیرے دھیرے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سیاسی پارٹیوں میں ان دنوں پریاگ راج کنبھ  کولے کرسب سے زیادہ سرگرمی دیکھنے کومل رہی ہے۔ اسی ضمن میں خبرآرہی ہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی بھی سنگم میں ڈبکی لگا سکتے ہیں۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدرراج ببرکے مطابق پارٹی کے قومی صدرراہل گاندھی پریاگ راج کنبھ بھی جاسکتے ہیں۔وہیں دوسری جانب اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کے اتحاد میں کانگریس کو جگہ نہیں ملنے پرپیرکویوپی کانگریس کے صدرراج ببرنےاہم بیان دیا۔  نیوز18 سے ایکسکلوزیوبات چیت میں کانگریس لیڈرراج ببرنے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ایس پی – بی ایس پی اتحاد میں کانگریس بھی شامل ہو، لیکن ہمیں کمزورسمجھنے کی بھول کی گئی۔

راج ببرنے کہا کہ الیکشن میں پتہ چلے گا کانگریس میں کتنا دم ہے۔ راج ببرنےاس کےعلاوہ کہا کہ کانگریس صدرراہل گاندھی پریاگ راج کنبھ جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کے امیٹھی دورے کے بعد یوپی میں ان کی ریلیاں شروع ہوں گی۔ فروری کے پہلے ہفتہ میں لکھنومیں راہل گاندھی کی ریلی ہوسکتی ہے۔کانگریس کے ریاستی صدرنے کہا کہ غیرمقیم ہندوستانیوں کے اجلاس کا آغازمہاتما گاندھی نے کیا تھا۔ وہیں ای وی ایم ہیکنگ کے سوال پرراج ببرنے کہا کہ کانگریس شروع سے ہی ای وی ایم پرسوال اٹھاتی آئی ہے۔ کانگریس پارٹی چاہتی ہے کہ اس کی جانچ ہو۔

واضح رہےکہ ایک روز قبل ہی ایک امریکی سائبر ایکسپرٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ پیرکوہیکر نےکہا کہ ای وی ایم کو ہیک کرنا مشکل ہے، لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن جماعتیں ای وی  ایم پرسوال اٹھاتی رہی ہیں۔ اب ایک بارپھرای وی ایم پرسوال اٹھنا لازمی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5WXpy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.