نئی دہلی:(ہرپل نیوز/ایجنسی)17؍مئی: ین آئی اے نے بدھ کی صبح چھ ریاستوں میں 122 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔ این آئی اے کا چھاپہ پاکستان اور کینیڈا سمیت بیرون ملک مقیم گینگسٹروں، منشیات کے سمگلروں اور دہشت گرد گروپوں کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
اب تک کی معلومات کے مطابق، این آئی اے کی ٹیم نے ہریانہ، پنجاب، راجستھان، یوپی، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں کچھ مشتبہ گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے صبح تقریباً 4 بجے ان جگہوں پر چھاپہ مارنا شروع کر دیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ این آئی اے کے ذریعہ درج کئے گئے تین مقدمات کے سلسلے میں تلاش جاری ہے۔ چھاپے اور تلاشیاں پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں اور نیٹ ورکس، سرکردہ گینگسٹروں اور ان کے مجرمانہ اور کاروباری ساتھیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔