Home / اہم ترین / ایک اورمدت ملنے پر مودی آئین بھی تبدیل کردیں توکوئی حیرت کی بات نہیں: کانگریس لیڈر ڈگ وجے سنگھ

ایک اورمدت ملنے پر مودی آئین بھی تبدیل کردیں توکوئی حیرت کی بات نہیں: کانگریس لیڈر ڈگ وجے سنگھ

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 6؍نومبر: کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک اور دورحکومت ملنے پراگر آئین میں تبدیلی کرتے ہیں تو انہیں حیرانی نہیں ہوگی۔سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے آج ٹویٹ کے ذریعے مودی اور ‘بی جے پی-سنگھ’ پر پھر حملہ بولا ہے۔

ڈگ وجے سنگھ نے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کے تبصرے کے تناظر میں لکھا ہے، ‘یشونت سنہا جی، یہ تو صرف شروعات ہے۔ پہلی جنگ عظیم میں ہٹلر "کارپورل” (فوج میں جونیئر افسر) تھا اور بعد میں اس نے خود کو جرمن فوج کا کمانڈر ان چیف قرار دیاتھا۔ اگر مودی جی پارلیمنٹ میں ایک اور مدت ملنے پر آئین میں تبدیلی کرکے خود کو قوم کا مستقل سربراہ قراردے دیں تو مجھے تعجب نہیں ہوگا۔

درحقیقت دیوالی کاتہوار فوج کے درمیان منانے کے دوران فوج کی وردی جیسے لباس پہننے کے معاملے پر سنگھ اور بعض سیاستدان ان کوایک دوروزسے نشانے پر لے رہے ہیں۔ ڈگ وجے سنگھ نے کل بھی اس تعلق سے ٹویٹ کے ذریعہ سوال اٹھاتے ہوئے کہاتھا کہ کیا کوئی شہری فوج کی وردی پہن سکتا ہے۔

مسٹرسنگھ نے اس کے علاوہ آج بھی ٹویٹ کے ذریعہ ’سنگھ‘ پرحملہ بولا اور کہا کہ سنگھ کا نظریہ ملک کو برباد کر رہا ہے، جس کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ‘تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ اور ‘بار بارجھوٹ بولو کی پالیسی پر کام کرتے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/e55yw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.