Breaking News
Home / اہم ترین / ایک بار پھر آپریشن کمل شروع،گیارہ اراکین اسمبلی کی وفاداری تبدیل کرنے بی جے پی کی کوشش تیز

ایک بار پھر آپریشن کمل شروع،گیارہ اراکین اسمبلی کی وفاداری تبدیل کرنے بی جے پی کی کوشش تیز

بنگلورو( ہرپل نیوز،ایجنسی)10جنوری: ریاست کی مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک بار پھر بی جے پی کی طرف سے آپریشن کمل شروع کئے جانے اور کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی کو اپنے خیمے میں شامل کرنے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔

بتایاجاتاہے کہ دہلی میں مقیم ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا ان بارہ اراکین اسمبلی کو بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے ملانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن اب تک یہ ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ وزارت میں شمولیت کے مرحلے میں نظر انداز کئے جانے کے بعد سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کے تقرر کے دوران بھی نظر انداز کردئے جانے پر ناراض کانگریس اراکین اسمبلی نے آپریشن کمل کے تحت اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن کہاجارہاہے کہ مہاراشٹرا کے ایک طاقتور مرکزی وزیر کی نگرانی میں ان اراکین اسمبلی سے بات چیت کی گئی ہے۔ کہاجارہاہے کہ ان اراکین اسمبلی کی امت شاہ سے ملاقات کے بعد ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش میں اور تیزی لائی جائے گی۔ بلاری ضلع کے تین ، بلگاوی ضلع کے چار اور ہاویری و رائچور ضلع کے ایک ایک رکن اسمبلی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جارہاہے۔ سابق وزیر رمیش جارکی ہولی کی قیادت میں جن اراکین کو بی جے پی نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے ان میں مہانتیش کمبتھ ہلی ،سری منت پاٹل ، بی سی پاٹل ، بی ناگیندرا ، آنند سنگھ ، گنیش ، پرتاب گوڈا پاٹل، بسوراج ددور ، آزاد اراکین اسمبلی آر شنکر اور ناگیش شامل ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/890ZW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.