Home / اہم ترین / ایک روپے جرمانہ ادا کرنے کے عہد کے ساتھ پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ سے متعلق کہی یہ بڑی بات

ایک روپے جرمانہ ادا کرنے کے عہد کے ساتھ پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ سے متعلق کہی یہ بڑی بات

نئی دہل(ہرپل یوز، ایجنسی)، 14 ستمبر:انسانی حقوق کے کارکن اور معروف وکیل پرشانت بھوشن نے آج کہا کہ وہ بینک ڈرافٹ کے ذریعے توہین عدالت کی مد میں ایک روپے کا جرمانہ ادا کریں گے، لیکن اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں تین ججوں کے بنچ نے بھوشن کو سی جے آئی ایس اے بوبڈے اور چار سابق چیف جسٹس کے خلاف اپنے ٹویٹس کے ذریعے عدلیہ کو ’’بدنام کرنے‘‘ کے لیے 14 اگست کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔ اور بعد میں سزا کے طور پر ایک روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ انھیں ’’Truth Fund‘‘ کے قیام کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں سے 1 روپے موصول ہوئے ہیں۔بھوشن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ جرمانہ جمع کروانے جارہے ہیں، لیکن ’’اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔‘‘انھوں نے کہا کہ وہ آج جرمانہ جمع کریں گے لیکن وہ آج ہی توہین عدالت کے مقدمے میں فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کرنے جارہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/k3TfH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.