Home / اہم ترین / باہوبلی مختار انصاری کی مشکلات میں مزید اضافہ، 22 سال بعد قتل کا مقدمہ ہوا درج

باہوبلی مختار انصاری کی مشکلات میں مزید اضافہ، 22 سال بعد قتل کا مقدمہ ہوا درج

غازی پور:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍جنوری: یوپی پولیس نے گینگسٹر مختار انصاری کے خلاف جولائی 2001 میں اُسری چٹی گینگ وار کے سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کیا ہے، جس میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ مختار انصاری شروع میں اس کیس میں گواہ تھے، لیکن 22 سال بعد انہیں ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، محمد آباد پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔15 جولائی 2001 کو مختار انصاری اور ان کے حریف برجیش سنگھ کے درمیان غازی پور ضلع کے اسری چٹی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس واقعہ میں مختار انصاری کے سرکاری گنر منوج رائے، رام چندر سمیت تین لوگ مارے گئے۔ ایف آئی آر متوفی منوج رائے کے والد شیلیندر کمار رائے نے درج کرائی ہے۔حال ہی میں شیلیندر کمار رائے نے لکھنؤ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار سے ملاقات کی تھی اور انصاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اْسری چٹی کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج-1 (ایم پی-ایم ایل اے) درگیش پانڈے کی عدالت میں جاری ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XeJo0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.