Home / اہم ترین / بحرین : ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد مملکت کے نئے وزیر اعظم مقرر

بحرین : ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد مملکت کے نئے وزیر اعظم مقرر

منامہ (ہرپل نیوز؍ایجنسی)12؍نومبر: بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بدھ کی شام جاری ایک شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسى آل خليفہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ یہ فرمان 84 سالہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ خلیفہ بن سلمان 49 برس تک بحرین کے وزیر اعظم رہے۔

بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خليفہ بن سلمان آل خليفہ بدھ کی صبح امریکا میں مایو کلینک میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی میت امریکا سے بحرین پہنچائی جائے گی۔ اس کے بعد تدفین میں محدود تعداد میں عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔

بحرین کے فرماں روا نے وزیر اعظم کی وفات پر جمعرات کے روز سے7 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہیں گے اور سرکاری دفاتر میں تین دن تک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1Fpsa

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.