Home / اہم ترین / بسوا کلیان میں سڑک کے دونوں جانب غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹایا گیا (مزید خبریں)

بسوا کلیان میں سڑک کے دونوں جانب غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹایا گیا (مزید خبریں)

بسوا کلیان(نعیم الدین ،ہرپل نیوز)21ستمبر:بلدیہ بسوا کلیان کا عملہ غیر قانونی قبضہ جات کو ہنگامی طور پر ایک دن قبل اطلاع دینے کے بعد ہٹایا گیا۔نارائن پور کراس تا امبیڈکر چوک سڑک کے دونوں جانب دوکان کے سامنے لگائے گئے قبضہ اور سڑکوں پر ٹریفک کو رکاوٹ پیدا کرنے والے ترکاری اور فروٹ کی بنڈیوں کو بھی بزور ہٹایا گیا۔کمشنر بلدیہ گوتم کامبلےنےبتایا کہ بلدیہ کے کھلی جگہ پر ترکاری اور فروٹ کی بنڈیوں کے لئے باضابطہ اجازت نامہ لیکر دوکان لگائیں۔دوکان کا پرمشن نکال لیں اور پرونے لوگ تجدید بھی کرلیں۔اس سے بلدیہ کو انکم بھی ہوگی۔اور بسوا کلیان شہر کو اچّھا بنانے کے لئے ہمارا ساتھ دیجیے۔عوام الناس کی طرف سے کیئے گئے آبجکشن کو لیکر کہا کہ بارش کا پانی نالیوں کو کچرے سے بھرنے کی وجہ سے ہورہاہے۔اس کو بہتر کیا جارہا ہےسڑکوں کی دونوں جانب غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹایا جائے گا۔اور عوام کو راہگیروں کو چلنے کی سہولت دیجائیگی۔بتایا گیا ہے کہ چھوٹے کاروبار والوں کو گاندھی چوک کے قریب بلدیہ چمن میں نئے تعمیر شدہ کمپلیکس میں بٹھایا جائے گا۔

بسوا کلیان میں تحصیل آفس کے سامنے آشا ورکرز خواتین کا دھرنا احتجاج

بسوا کلیان(نعیم الدین ،ہرپل نیوز)21ستمبر: AUITUC تنظیم کی جانب سے بسوا کلیان تحصیل آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیااور یادداشت تحصیلدار محترمہ سا ویتری سلگر کے ذریعہ وزیر اعلی کرناٹکا کو دیا گیا۔ انکا مطالبہ ہے کہ ان سے covid 19 کے ضمن کام تو لیا جارہا ہے لیکن خاطر خواہ معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے۔مطالبہ کیا کہ12000 روپیے ماہانہ تنخواد ی جائے۔ سوئم شیکر یادگیری, مہیش گن,منداکنی,شاردا, کے علاوہ کئی خواتین موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/pKMuI

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.