Home / اہم ترین / بس اور ٹرک کے درمیان بھیانک تصادم۔14افراد ہلاک آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ہوا واقعہ

بس اور ٹرک کے درمیان بھیانک تصادم۔14افراد ہلاک آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ہوا واقعہ

فیروز آباد(ہرپل نیوز، ایجنسی)13 فروری : اتر پردیش کے فیروز آباد میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں بدھ کی رات ایک سلیپر بس ،ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی ، جب کہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سیفائی میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ فیروز آباد اٹاوا ہ کے قریب آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر رات دس بجے کے قریب پیش آیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق مسافروں سے بھری یہ بس دہلی سے بہار جارہی تھی۔ جیسے ہی شاہراہ بھاڈن گاؤں کے قریب پہنچی ، اچانک بس بے قابو ہوگئی اور شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد ، مسافروں میں خوف ودہشت پھیل گئی۔ موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا اور پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔
ایس ایس پی سچندر پٹیل کے مطابق ، بس میں 40-45 افراد تھے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹرک کو پنکچر بنارہاتھا کہ بس نے پیچھے سے ٹکر ماری۔ تصادم کی شدت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ بس کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاراو رضلع انتظامیہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ، حادثہ میں تباہ ہونے والی بس کو جے سی بی سے ہٹا دیا گیا۔ اور مہلوکین کے اہل خانہ سے رابطہ کی کوشش کی جارہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/aSenK

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.