Home / اہم ترین / بنگلورو: آئی پی ایس افسرکا اپنی سابقہ بیوی کے گھرکے سامنے دھرنا

بنگلورو: آئی پی ایس افسرکا اپنی سابقہ بیوی کے گھرکے سامنے دھرنا

بنگلورو (ہرپل نیوز؍ ایجنسی)11فروری ّ ایک آئی پی ایس افسر نے اپنی سابقہ بیوی کے گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر دھرنا دیا۔افسر نے بیوی پر الزام لگایا کہ وہ اس کے بچوں سے اسے ملنے نہیں دے رہہے۔ارون رنگاراجن جنہیں سپرپنڈنٹ آف پولیس انٹرنل سکیورٹی کلبرگی کے طور پرمقرر کیاگیا ہے اور ان کی بیوی جو فی الحال ایک ڈی سی پی رینک کی افسر ہیں دونوں کی پسندکی شادی کچھ سال پہلے ہوئی تھی۔ متواتر تبادلوں اور غلط فہمیوں کے سبب بعد ازاں وہ طلاق کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع ہوئے جس نے 2015میں ان کی طلاق کی عرضی کو منظوری دی۔ اس جوڑے کاایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔ارون نے الزام لگایاکہ ”جب میں میرے بچوں کوملنے آتاہوں تو وہ مجھے گھر سے باہر نکالنے کے لئے خواتین ہوم گارڈس کو بھیجتی ہے۔“نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رنگا راجن نے کہا”میں جمعہ کو ایک میٹنگ کے لئے بنگلور آیااور اپنے بچوں سے ملنے کے لئے ایک دن کی چھٹی لی۔ وہ وسنت نگر میں رہتی ہے۔ وہ مجھے اپنے بیٹے اور بیٹی سے ملنے نہیں دے رہی ہے۔“اس نے یہ کہتے ہوئے کہ میں اسے ہراساں کر رہا ہوں پولیس کنٹرول روم میں شکایت درج کرائی۔ اس نے میرے خلاف یہ افواہیں بھی پھیلائیں کہ میں بچوں سے ملنے سے کترا رہا ہوں اور انہیں ملنے ہی نہیں آ رہا ہوں۔کرناٹک کو تبادلہ ہونے سے پہلے جوڑا چھتیس گڑھ میں کام کر رہا تھا۔رات تقریباً ڈھائی بجے موقع پر پہنچے ڈی سی پی بھیما شنکر گلید پیرکی صبح کو ان کو ان کے بچوں سے ملانے کی ذمہ داری لی اور رنگا راجن کو اپنے گھر لے جانے میں کامیا ب ہوئے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/zE6Pi

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.