Home / اہم ترین / بنگلورو تشدد: فسادیوں سے کرائے گی نقصان کی بھرپائی، کرناٹک حکومت نے دیا جانچ کا حکم

بنگلورو تشدد: فسادیوں سے کرائے گی نقصان کی بھرپائی، کرناٹک حکومت نے دیا جانچ کا حکم

بنگلورو(ہرپل نیوز؍ایجسی)13؍اگست: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک ڈالے گئے ایک پوسٹ کو لے کر ہوئے تشدد میں 3 لوگوں کی موت ہوئی ہے، ریاست کی حکومت نے کہا ہے کہ یہ تشدد پورے منصوبہ کے ساتھ ہوا ہے، اس تشدد نے کئی عوامی جائدادوں کو نقصان پہنچایا ہے، اسی درمیان ریاستی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ سے جانچ کرانے کا اعلان کیا ہے، حکومت کے مطابق اس نقصان کی بھرپائی فسادیوں سے کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ کانگریس کے رکن اسمبلی کے بھانجے کے ذریعے سوشل میڈیا پر ڈالے گئے ایک پوسٹ سے ناراض ہوکر توڑ پھوڑ اور تشدد کرتی ہوئی بھیڑ کو الگ کرنے کےلیے پولیس کے گولی چلانے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کے مطابق پولیس کے گولی چلانے سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پلاکیشی نگر میں ہوئے فسادات کے سلسلے میں کل 110 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک آن لائن پوسٹ کے سبب منگل کی شب کو شروع ہوا تشدد صبح تک چلتی رہی۔ اس میں تقریباً 50 پولیس اہلکاروں سمیت کئی شہری بھی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/LiBTw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.