Home / اہم ترین / بڑی خبر:آل پارٹی میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی کا بیان۔ بولے لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری

بڑی خبر:آل پارٹی میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی کا بیان۔ بولے لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری

دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)8اپریل: وزیراعظم نریندرمودی نے آل پارٹی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 21دنوں کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری ہے۔ یادرہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن میں توسیع سے پہلے تمام ریاستوں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت  کرکے فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں فلورلیڈر کو بتایا کہ حکومت  کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیاجارہاہے۔ ذرائع نے نیوز18 کو بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اپوزیشن جماعتوں کو بتایا کہ سب سے تبادلہ خیال کے بعد ہی ملک گیرلاک ڈاؤن میں توسیع کے متعلق کوئی فیصلہ کیاجائیگا۔پی ایم مودی نے میٹنگ میں خطاب کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ بہت سخت ہونے والی ہے اور یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے ریاستوں کے لیے فنڈس جاری کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ جس ہر پی ایم مودی نے یقین دلایا کہ اس سلسلہ میں بھی جلدہی تمام امور کا جائزہ لیکر فیصلے کیے جائیں گے۔کل وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ سے مشورے  طلب کیے تھے۔بتایاجارہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ملک میں لاک ڈاون کی مدت بڑھائی جائےگی یا نہیں اس پر وزیراعظم نریندر مودی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کے منتظمین اورلیفٹیننٹ گورنرسے تبادلہ خیال کےبعد فیصلہ لیں گے۔ موصولہ اطلاعات کےمطابق ہفتہ کو وزرائے اعلیٰ، منتظمین اورلیفٹیننٹ گورنرسے وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ رابطہ قائم کریں گے۔

واضح رہےکہ کووڈ-19 (Covid19) سے نمٹنےکےلئے تشکیل کئےگئے وزرا کےگروپ (جی او ایم) نے 15 مئی تک سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے اور لوگوں کے شرکت کرنے والے سبھی مذہبی سرگرمیوں پر روک لگانےکی سفارش کی ہے۔ وزرا کےگروپ کا کہنا ہےکہ حکومت چاہے21 دنوں کےلاک ڈاون (Lockdown In India) کو آگے بڑھائے یانہیں، لیکن تعلیمی اداروں اور مذہبی سرگرمیوں پر 15 مئی تک روک لگانی چاہئے۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/CwrFK

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.