Home / اہم ترین / بڑی خبر ! لگاتار چوتھے دن مہنگا ہوا پٹرول اور ڈیزل ، جانیں کیا ہیں نئی قیمتیں

بڑی خبر ! لگاتار چوتھے دن مہنگا ہوا پٹرول اور ڈیزل ، جانیں کیا ہیں نئی قیمتیں

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)26مئی : لوک سبھا انتخابات کے بعد عام آدمی کو پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے راحت نہیں مل پارہی ہے ۔ الیکشن کے بعد بھی پٹرول اور ڈیزل کے دام میں اضافے کا دور جاری ہے ۔ اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 14 اور سات پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ۔ گزشتہ چار دنوں میں پٹرول 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کیلئے صارفین کو بالترتیب 71.67 روپے ، 77.28 روپے ، 73.74 روپے اور 74.39 روپے فی لیٹر کی ادائیگی کرنی پڑی ۔ جبکہ ان چاروں شہروں میں ڈیزل کیلئے لوگوں کو بالترتیب 66.64 روپے ، 69.82 روپے ، 68.40 روپے اور 70.44 روپے فی لیٹر کی ادائیگی کرنی پڑرہی ہے۔خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ جمعہ کو ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 0.49 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 58.40 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا وہیں برینٹ خام تیل 0.50 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 68.26 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3I1ZL

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.