بنگلور (ہرپل نیوز م ایجنسی) 26 اپریل۔کرناٹک حکومت نے ریاست میں کورونا کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر کل 27 اپریل منگل سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے یہ لاک ڈاؤن 14 دن تک رہے گا۔چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدیورپا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا آغاز منگل کی رات 9 بجے سے شروع ہوگا۔جو 10 مئی کی صبح تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے روزانہ صبح 6 تا 10 بجے دن صرف چار گھنٹے کی اجازت دی جائے گی اس کے بعد تمام دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہیں گے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/r2EGN