Home / اہم ترین / بڑی شان سے ہوئی تھی شادی مگر شب وصال سے عین قبل شوہر کے موبائل پر آیا بیوی کا فحش ویڈیو ۔ یہاں پیش آیامعاملہ

بڑی شان سے ہوئی تھی شادی مگر شب وصال سے عین قبل شوہر کے موبائل پر آیا بیوی کا فحش ویڈیو ۔ یہاں پیش آیامعاملہ

بنگلورو(ہرپل نیوز،ایجنسی) بنگلورو سے ایک انتہائی چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے ، جہاں ایک نوجوان کو سہاگ رات سے پہلے ایک شخص نے اس کی بیوی کافحش ویڈیو اس کے موبائل پر بھیج دیا ، جس کو دیکھ کر اس نوجوان کے ہوش اڑ گئے ۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے حوالے سے نیوز 18 اردو نے خبر شائع کی ہے کہ سبرامنیاکے رہنے والے ایک نوجوان نے چکمگلورو کی رہنے والی ایک لڑکی سے گزشتہ سال جون میں منگنی کی تھی ، جس کے بعد 24 نومبر کو ان کی شادی بھی ہوگئی تھی ۔لڑکا جہاں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا تھا تو وہیں اس کی بیوی سرکاری ملازمت کرتی تھی ۔نوجوان نے بتایا کہ اس نے اپنی منگنی پر ایک لاکھ 20 ہزار اور شادی پر سات لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کئے تھے ۔تاہم سہاگ رات سے ایک دن پہلے اس کے فیس بک میسنجر پر اس کی بیوی کی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات بناتی ہوئی کئی تصویریں آئیں ۔ اس کے ساتھ ایک موبائل نمبر بھی تھا ۔جب نوجوان نے دئے گئے نمبر پرفون کیا تو دوسری طرف سے فون اٹھانے والے شخص نے بتایا کہ اس کا اور اس کی نئی نویلی بیوی کے درمیان سات سالوں سے معاشقہ تھا اور دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات بھی قائم تھے ۔ تاہم جب نوجوان کو دوسرے شخص پر بھروسہ نہیں ہوا تو پھر دوسرے شخص نے لڑکی کے ساتھ اپنا پورن یعنی فحش ویڈیو بھی اس نوجوان کے موبائل نمبر پر بھیج دیا ، جس کو دیکھ کر اس کے ہوش ار گئے ۔ یہی نہیں ، اس شخص نے وہاٹس ایپ پر اس کی بیوی کے ساتھ ہوئی اس کی بات چیت کا اسکرین شارٹ بھی بھیجا ۔نوجوان نے بتایا کہ اس نے لڑکی کے خلاف ہاسن پولیس تھانہ میں دھوکہ دہی کا کیس درج کرادیا ہے ۔ نوجوان کے مطابق لڑکی اس کو چھوڑنے کیلئے تیار تھی کیونکہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ رہنا چاہتی تھی جبکہ لڑکی کے اہل خانہ اس کا رشتہ میرے ساتھ رکھنا چاہتے تھے ۔ نیوز 18 کے شکریہ کے ساتھ

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VQjkw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.