Home / اہم ترین / بھاجپا، آر ایس ایس یا پی ایم پر تنقید کرنا ہندوستان پر حملہ نہیں :راہل گاندھی

بھاجپا، آر ایس ایس یا پی ایم پر تنقید کرنا ہندوستان پر حملہ نہیں :راہل گاندھی

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 22؍مارچ:کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر آرایس ایس اور بی جے پی پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ میں راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی، آرایس ایس اور وزیر اعظم نریندر مودی خود کو پورا ہندوستان تسلیم کرتے ہیں۔ یہ تصور غیر مناسب ہے۔ آر ایس ایس ، بھاجپا یا پھر پی ایم مودی کی شخصیت ہندوستان نہیں ہے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم پورا ہندوستان نہیں ہیں، بلکہ ہندوستان کے شہری ہیں۔

بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ بھول گئے ہیں کہ ملک میں 140 کروڑ لوگ بھی ہیں اور وہ بی جے پی یا آر ایس ایس کے کارکنان نہیں ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان بی جے پی یا آر ایس ایس کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وعدوں کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ راہل گاندھی نے حال ہی میں وائناڈ پارلیمانی حلقہ کے مکم اور تھروامبادی میں کیتھنگو پروجیکٹ کے استفادہ کنندگان کو گھر کی چابیاں سونپی ہیں۔

راہل گاندھی نے پہلی بار دہلی پولیس کی جانب سے ان سے پوچھ گچھ پر ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑا رہوں گا، چاہے مجھ پر جتنے بھی حملے کیے جائیں، پولیس میری رہائش گاہ پر بھیجی جائے، یا میرے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر بار بار سیاسی حملوں، پولیس کو ان کے گھر بھیجے جانے یا ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر کے انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا، کیونکہ وہ سچائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ سچائی کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ اتوار کو دہلی پولیس کی ایک ٹیم کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے تناظر میں راہل گاندھی کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جہاں انفرادی مذہبی حقوق شامل ہوں، کون سا قانون لاگو ہوگا؟ بنچ نے کہا کہ وہ قانون کے سوال کو کھلا چھوڑ ر ہے ہیں اور اس پر غور کریں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jI4dD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.