Home / اہم ترین / بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں دن بھربارش سے براحال۔ایسے پریشان ہوئے لوگ۔ یہاں دیکھیں ویڈیو

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں دن بھربارش سے براحال۔ایسے پریشان ہوئے لوگ۔ یہاں دیکھیں ویڈیو

بھٹکل (ہرپل نیوز)16اگست: اتوار صبح کو شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہا جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر رہی اور لوگوں کی چہل پہل بھی کا فی کم نظر آئی ۔ بھٹکل میں کئی مقامات پر سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آئیں تو وہیں نیشنل ہائی وے پر بھی جگہ جگہ جمع ہوا پانی نظر آیا۔ بھٹکل کے نشینی علاقے سے گزرنے والی شرابی ندی میں بھی بارش کی وجہ سے طغیانی نظر آئی ۔

صبح سے ہی بجلیاں بھی چمک رہی تھیں مگر قریب بارہ بجے اس کا اثر زیادہ نظر آیا ۔صبح سے دوپہر تک جاری اس بارش کے نتیجے میں رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے اورشمس الدین سرکل  پر کثیر مقدار میں پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں سواریوں کو گذرنے میں دشواری پیش آئی۔ مگر دوپہر کے بعد بارش رُکتے ہی پانی جلد ہی خالی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے دوران سرکل اور دیگر علاقوں میں نالوں کی صفائی کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس سال پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکا۔ابر آلود آسمان کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات کو مزید بارش ہوگی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Ncft5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.