Home / اہم ترین / بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں کل جمعہ کو منائی جائے گی عید الاضحیٰ۔ سماجی اداروں نے جاری کی ہیں یہ ہدایات

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں کل جمعہ کو منائی جائے گی عید الاضحیٰ۔ سماجی اداروں نے جاری کی ہیں یہ ہدایات

بھٹکل ( ہرپل نیوز) 30جولائی۔ بھٹکل،مینگلور اور اطراف کے دیگر علاقوں سمیت پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی کل جمعہ کو عیدالاضحٰی منائی جارہی ہے ۔ بھٹکل میں عید گاہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق نماز عید اس بار جمعہ مساجد میں ہی ادا کی جائے گی ۔ دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کا مکمل لحاظ کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ بھٹکل میں جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد، بلال جمعہ مسجد میں صبح سات بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی، جبکہ بھٹکل مدینہ جمعہ مسجد، مسجد نور، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید، مسجد امام بخاری میں 7:15 بجے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔نماز کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کا پورا خیال رکھنے بالخصوص ماسک پہن کر آنے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھ کر نماز پڑھنے عیدگاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے تاکید کی گئی ہے۔ ساتھ ہی جمعہ کی نماز کی طرح کل عید کی نماز کے لئے بھی عمر رسیدہ لوگوں بالخصوص 60 سال سے زائد عمر اور 12 سال سے کم عمر کے لڑکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عید کی نماز اپنے اپنے گھر پر ہی ادا کریں ۔اس بیچ بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے نماز، قربانی وغیرہ کی فوٹو گرافی نیز وڈیو گرافی کرنے اور سوشیل میڈیا پر پھیلانے سے سختی کے ساتھ منع کیا ہے ۔واضح رہے کہ ضلع اتر کنڑا کے دوسرے مقامات جیسے کاروار، انکولہ، کمٹہ، سرسی، یلاپور اورریاستی دارالحکومت بنگلور سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں یکم اگست سنیچر سے عیدالاضحٰی منائی جارہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WYYKP

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.