Home / اہم ترین / بھٹکل سےمنگلورو جانے والے مسافر خیال رکھیں ۔آپ کوبھی یہاں پیش آ سکتی ہیں دشواریاں

بھٹکل سےمنگلورو جانے والے مسافر خیال رکھیں ۔آپ کوبھی یہاں پیش آ سکتی ہیں دشواریاں

منگلورو (ہرپل نیوز) 17:مارچ: 68 سالہ قدیم کولور پل کی مرمت کا کام شروع ہونے کے ساتھ ہی 17 مارچ سے ، نیا کولور پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہےتاہم اس پل پر پہلے دن بھاری بھیڑ دیکھی گئی۔اطلاع کے مطابق کولور نئے پل پر دو طرفہ ٹریفک کی اجازت دی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لوگ ٹریفک کی کثافت کی وجہ سے صبح کے اوقات میں کافی دیر تک پل پر پھنسے رہتے تھے۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) پل کی مرمت کا کام کر رہا ہے۔ جنوبی کنڑا کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپش نےایک نوٹیفکیشن میں ضلعی پولیس اور محکمہ ٹریفک کو ہدایت کی ہےکہ وہ پل پر چلنے والے موٹرسائیکلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کریں۔نئے پل پر صرف ہلکی گاڑیاں ، 6 پہیوں والی goodsکی گاڑیاں اور اڈپی-منگلورو رجانے والی بسوں کو اجازت ہے۔ نئے برج پر کنٹینر اور بلٹ ٹینکر ، کرینیں ، اور ٹریلرز مکمل طور پر ممنوع ہیں۔ اڈوپی اور بنگلورو کے درمیان اور بنگلورو سے ایم آر پی ایل کی طرف جانے والی بھاری گاڑیاں پڈوبیڈری – کارکلا کے راستے سے جا سکتی ہیں ۔ساتھ ہی اڈپی سے آنے والی بھاری گاڑیاں ملکی موڈبیدری روڈ پر سفر کرسکتی ہیں ۔ اس بات کا خیال رکھنابہت ضروری ہے کہ اگر آپ بھٹکل سے منگلورو کی طرف سفر کر رہے ہیں تو کولور پل پربھیڑ بھاڑ کی وجہ سے آپ کو کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔کہا جا رہا ہے کہ اس پل پر دو طرفہ گاڑیوں کے چلنے کی وجہ سے دشواریاں پیش آنے کے امکانات ہیں اس لئے منگلورو جانے والے اسی حساب سے اپنا شیڈول طے کریں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mz9cM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.