Home / اہم ترین / بھٹکل میں شدید گرمی ۔کئی علاقوں میں پانی کا سنگین مسئلہ درپیش۔مضافاتی علاقوں میں تحریک پیام انسانیت ، ینگ اسٹاراور بی ایم وائی ایف کی جانب سے پانی کی سربراہی کا نظم

بھٹکل میں شدید گرمی ۔کئی علاقوں میں پانی کا سنگین مسئلہ درپیش۔مضافاتی علاقوں میں تحریک پیام انسانیت ، ینگ اسٹاراور بی ایم وائی ایف کی جانب سے پانی کی سربراہی کا نظم

بھٹکل (ہرپل نیوز )2 مئی ۔ بھٹکل میں ان دنوں گرمی اتنی شدت اختیار کر گئی ہے کہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ شہر کے دوسرے علاقوں میں بھی پانی کی شدید قلت سے عوام پریشان ہیں۔ کچھ نشیبی علاقوں میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور تحریک پیام انسانیت کی جانب سے پانی سپلائی کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ خدمت خلق کے جذبے کے تحت بھٹکل میں ینگ اسٹار ویلفئیر اسوسی ایشن ، تحریک پیام انسانیت کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ سے بھٹکل کےمنڈلی نستار میں تحریک پیام انسانیت کی طرف سے اورینگ اسٹار کی جانب سے جامعہ آباد، نور محلہ، جالی روڈ اور محی الدین اسٹریٹ سمیت اطراف کے علاقوں میں روزانہ 15 ہزار لیٹر پانی تقسیم کیا جارہا ہے۔ ہرپل آن لائن سے بات کرتے ہوئےمولانا سمعان خلیفہ ندوی نے بتایا کہ لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے تحریک پیام انسانہیت بھٹکل یونٹ نے پانی کی سپلائی کا کام شروع کیا ہے ۔مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ نے بتایا کہ منڈلی، کرسچن کیری، نستار اور اگراکٹے سمیت اطراف کے علاقوں میں روزانہ 40 ہزار لیٹر پانی سپلائی کیا جارہا ہے، فجر کی نماز کے فوری بعد نوجوان گاڑیوں پر پانی کے ٹینک بھر بھر کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں اور گھر گھر جاکر پانی سپلائی کیا جارہا ہے، ینگ اسٹار کے سماجی شعبہ کے سکریٹری سُہیل کداری کے بقول فجر کی نماز کے فوری بعد سے لے کر شام پانچ بجے تک ہر روز قریب 200 گھروں کو پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔صرف مسلم ہی نہیں غیر مسلم گھروں کو بھی پانی دیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ سے شہر میں جس طرح کی گرمی پڑی ہے، اوپری علاقوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں میں بھی کنویں سوکھ گئے ہیں، ایسے میں لوگ دور دراز علاقوں میں جاکر پانی حاصل کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ سُہیل کے مطابق ہر گھر میں روزانہ جتنے پانی کی ضرورت ہے ، مکمل مقدار میں اُنہیں پانی دیا جارہا ہے۔ سہیل کے ساتھ ینگ اسٹار کے عاکف گوائی، ظہیر شیخ، مولانا رفیق، مشعل ، مدثر اور دیگر نوجوان پورا دن اسی کام میں لگے ہوئے ہیں۔ متعلقہ علاقہ کے عوام ینگ اسٹار اسوسی ایشن کی جانب سے پانی سپلائی کئے جانے پر اُن کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کام میں لگے تمام لوگوں کے لئے دعائیں بھی دے رہے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دیکھا گیاکہ ینگ اسٹار ، اور یوتھ فیڈریشن اور تحریک پیام اینسانیت کی گاڑیاں برادران وطن کے علاوقوں میں پہنچتی ہیں تومقامی لوگ بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں لوگ گھروں میں موجود سارے برتنوں کو لے کر پہلے سے ہی گھروں کے باہر گاڑی کے انتظار میں رہتے ہیں۔امید جتائی جتائی جا رہی ہے کہ مشکل حالات میں کام آنے کا جذبہ علاقے میں بھائی چارے کے ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کے 26 اضلاع کے 2150 دیہاتوں میں سوکھا پڑنے سے عوام پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XlNsy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.