Home / اہم ترین / بھٹکل میں محی الدین منیری ایمبولینس کا ہوا افتتاح ۔ وینٹی لیٹر کی سہولت والی پہلی ایمبولینس

بھٹکل میں محی الدین منیری ایمبولینس کا ہوا افتتاح ۔ وینٹی لیٹر کی سہولت والی پہلی ایمبولینس

بھٹکل (ہرپل نیوز) 13 اگست: بھٹکل کی معروف شخصیت مرحوم الحاج محی الدین مُنیریؒ سے منسوب جدید طبی وسائل سے لیس ایک ایمبولینس کا آج بھٹکل میں افتتاح عمل میں آیا ۔ افتتاحی تقریب بھٹکل کی نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹدیم وائی ایم ایس اے گروانڈ میں منعقد کی گئی تھی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ایمبولنس میں لائف سپورٹ سسٹم کی سہولت ہے۔بایں طور بھٹکل میں یہ پہلی ایمبولنس ہے جس میں وینٹی لیٹر کی سہولت ہے ۔ نوائط کالونی کے نواجوانوں کا اتحاد ینگ مسلم سروس اسوی ایشن اس ایمبولینس کی دیکھ بھال کرے گا ۔ دبئی کے معروف تاجر عتیق الرحمن مُنیری کی طرف سے یہ ایمبولینس ان کے والد مرحوم الحاج محی الدین مُنیری کےلئے ایصال ثواب کی خاطر عطیہ کی گئی ہے۔ بھٹکل نشاط نرسنگ ہوم کے میڈیکل ڈائرکیٹر ڈاکٹر سمیع اللہ نے فیتہ کاٹ کر اس ایمبولینس کا افتتاح کیا ۔


اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عتیق الرحمن منیری نے بھٹکل میں جدید طرز کی ایمبولینس کی ضرورت پر اظہار خیال کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ معمولی حادثات کے بعد اطراف کے ہاسپٹلوں میں مریضوں کو منتقل کرنے کے لئے مناسب ایمبولینس کی کمی کو دیکھتے ہوئے ایمبولینس عطیہ کی گئی ہے۔
عتیق الرحمن منیری نے امید ظاہر کی کہ اب لوگوں کو اس ایمبولینس کی وجہ سے آسانیاں ہو ں گی ۔ افتتاحی تقریب میں بھٹکل کے علماء و عمائدین موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/A5ytN

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.