واشنگٹن(ایجنسی)7 مئی ۔امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون) نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5بی راکٹ سے الگ ہوکرمدار سے باہر نکل چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتہ یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ بے قابو چینی راکٹ کہاں گرے گا ،پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے میں کہا توقع ہے راکٹ سمندر یا اس قسم کی جگہ گرے گا۔ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔لائیڈآسٹن نے کہا کہ چین کے بےقابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ہے۔راکٹ کا وزن1 ٹن(ہزار کلوگرام) ہے۔ چین نے گزشتہ ماہ خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔ راکٹ جب واپس زمین کی طرف آ رہا تھا تو بے قابو ہوگیا۔ امریکی ماہرین کے مطابق100فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا راکٹ زمین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
بھیانک معاملہ: چین کا خلائی راکٹ بےقابو، زمین پر کہیں بھی کبھی بھی گر نے کا خدشہ
The short URL of the present article is: http://harpal.in/DgNeR